آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ،پہلے رائونڈ کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا

0 107

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اتوار کو پہلے رائونڈ کا آخری میچ بھارت اور نیدرلینڈز کے مابین بنگلور میں کھیلا جائے گا ، میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے۔

اتوار کو ٹورنامنٹ کے 45 ویں میچ میں بھارت اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بنگلور میں آمنے سامنے ہوں گی ،بھارت کی ٹیم ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور 8 میچ جیت کر 16 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

بھارتی ٹیم کو جارح مزاج بیٹر روہیت شرما لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں ویرات کوہلی ، جسپریت بمرا ، محمد شامی ، روندرا جدیجا ، شبمان گل جیسے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ،

نیدرلینڈز کی ٹیم نے 8 میچ کھیل دو میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے ، نیدرلینڈز کی ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.