قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

0 113

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے واپس لاہور پہنچ گئے۔

پاکستان کے ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ موجود تھے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کپتان بابر اعظم سمیت 11 ارکان کا پہلا گروپ اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوا تھا، اسکواڈ میں افتخار احمد، حارث رؤف اور دیگر شامل تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتا سے دبئی کیلئے روانہ ہوچکا، اسکواڈ کے ارکان میں شاہین آفریدی، امام الحق، سلمان آغا، محمد نواز اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.