اے ٹی پی فائنلز، ہسپانوی کارلوس الکاراز اور یونانی سٹیفانوس نے میچز جیت لئے

0 111

ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے میں اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔

سپین کے کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے اپنے گروپ ریڈ کے پہلے میچ میں جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویروف کو شکست دی جبکہ یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس نے اپنے گروپ گرین کے میچ میں اطالوی حریف کھلاڑی جینک سنر کو شکست دی ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں یونان کے سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلی کے جینک سنر کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز کا فاتحانہ آغاز کر دیا ۔

گروپ گرین کے میچ میں ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویروف کو 7-6(7-4)، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.