محمد حفیظ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مقرر

0 104

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان محمد حفیظ کو پاکستان کی مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

محمد حفیظ نے 55 ٹیسٹ218 ون ڈے اور 119ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر12780 رنز بنائے اور253 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکینکل کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔محمد حفیظ 2017 ء میں انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.