اے ٹی پی فائنلز، جینک سنر نے عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ کو ہرا دیا

0 100

22 سالہ اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نے اے ٹی پی فائنلز میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے گروپ گرین گروپ کے دوسرے میچ میں 36 سالہ سربین ٹینس سٹار ،عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈڈ نوویک جووکوچ کو شکست دی ۔

اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔ اے ٹی پی فائنلز کے گرین گروپ مرحلے میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے میچ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر نے سخت مقابلے کے بعد 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ کو 5-7، 7-6(7-5) اور 6-7(2-7)سے ہرا کر اے ٹی پی فائنلز میں اپنی پہلی فتح حاصل کرلی۔

فاتح کھلاڑی جینک سنر نے تین گھنٹے اور نو منٹس کے بعد نوویک جوکووچ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کی۔اٹلی کے ٹینس کھلاڑی جینک سنر کو پہلے میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

گروپ گرین کے ایک اور میچ میں یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس انجری مسائل کے باعث دستبردار ہوگئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.