بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں ، ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ، ذکاء اشرف

0 116

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بیٹر ہیں ، بطور کھلاڑی وہ ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔

اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض بھی موجود تھے ۔ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم سے دورہ آسٹریلیا کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی ملک کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
\
ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے۔ ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی شاباش دی، انہوں نے ٹیم مینجمنٹ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.