تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرامیچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا

0 102

اکستان اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا ،پاکستان کی ویمن ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی خواتین ٹیم ندا ڈار کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کر رہی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 9 دسمبر کو کوئنز ٹائون میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹائون میں کھیلاجائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 15 دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 18دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.