تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، اذان اویس

0 147

انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر اذان اویس کا کہنا ہے کہ انڈیا کے خلاف اہم میچ میں سنچری بنانے پر کافی خوش ہوں، ٹیم سے کہا تھا کہ اگر سیٹ ہو گیا تو میچ فنش کر کے آؤں گا اور ایسا ہی ہوا۔

انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے اذان اویس کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف با آسانی 47 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ اذان اویس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان انڈر 19 کے بیٹر اذان اویس نے نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ کھیل کر کافی اچھا تجربہ ملا جس سے پروفیشنل کرکٹ کا اندازہ ہوا۔

انڈر 19 ٹیم کے موجودہ کوچز نے ہمیں کافی اعتماد دیا، بھارت کے خلاف اہم میچ میں سنچری بنانے پر کافی خوش ہوں، ٹیم سے کہا تھا کہ اگر سیٹ ہو گیا تو میچ فنش کر کے آؤں گا اور ایسا ہی ہوا۔

محمد یوسف نے ہماری تکنیک پر کام کیا اور گیم کو پرکھنا سمجھایا، سعید انور، محمد یوسف، ایلیسٹر کک اور کوئنٹن ڈی کوک میرے پسندیدہ بیٹرز ہیں جبکہ آج کل بابر اعظم کو کافی فالو کر رہا، ان سے ملاقات رہی جس میں تکنیک کے بارے میں بات ہوئی۔

محمد یوسف سے دو سال قبل بھی ملاقات ہوئی تھی انہوں نے این سی اے میں مجھ پر کام کیا، ہمیں گیپ میں کھیلنا اور مختلف تکنیک کا بتایا جس سے فائدہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.