جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل ہو گا

0 116

جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو بفیلو پارک، مشرقی لندن میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقی ویمن ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 20 دسمبر کو سینویس پارک، پوٹچفسٹروم میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو ولو مور پارک، بینونی میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.