یاسر عرفات کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ

0 105

پی سی بی نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔

یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.