عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرا لیا

0 110

عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیلنڈر ائیر میں ایک ہزار سے زائد رنز اور 50 وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے کرکٹربن گئے۔

سابق پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارزکی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا۔

عماد وسیم سے قبل ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ نے 2010 ، پاکستان کے اظہرمحمود نے 2012 اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل نے 2016 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے نومبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.