ابرار احمد انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر

0 121

پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ ابرار تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ، وہ آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرا میں چار روزہ میچ کے تیسرے دن ابرار احمد پاؤں میں تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ آنے کے بعد ابرار احمد انجری کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا، قومی ٹیم کیویز کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.