بھارت اور افغانستان کی تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا

0 120

بھارت اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 11 جنوری کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی کھیلا جائے گا۔

میچ شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی)نے افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچز کی سیریز کے لئےپہلے ہی 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

مایہ ناز بلے باز روہت شرما افغانستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شبمن گل، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ)، سنجو سیمسن (وکٹ)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو ، ارشدیپ سنگھ، اویش خان اور مکیش کمار شامل ہیں۔

تین میچوں کی سیریز 11 جنوری سے موہالی میں شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 14 جنوری کو اندورجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جنوری کو بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔تینوں میچز نائٹ ہوں گے اور فلڈلائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.