سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی تیاریاں، ایمرجنگ کے کھلاڑ ی فائنل

0 95

کراچی میں ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ( ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایونٹ کے لیے تمام ٹیموں نے سندھ کے ایمرجنگ کھلاڑیوں کو حتمی شکل دے دی۔

کراچی غازیز نے تیمور مصطفیٰ، عدیل میو، حزیفہ منیر، فہد منیر اور عبدالمعذ کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

بے نظیرآباد لعلز نے عمراعجاز، متیب احمد، سعد آصف، وہاب حسن اور دانیال احمد کو منتخب کیا جبکہ میرپورخاص ٹائیگرز نے عاصم، حمزہ سجاد، فارس فیصل اور محمد یعقوب کو ٹیم میں شامل کیا۔

لاڑکانہ چیلنجرز نے میت راجا، سید فہد، عمرسلطان، شاہ رز صدیقی اور شہریار رضوی کا انتخاب کیا جبکہ سکھر پیٹریٹز میں مظہر علی، بلال احمد، علی عباس، جنید اور مخمورعلی جیسے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں۔

اس کے علاوہ حیدرآباد بہادرز نے حسیب الرحمان، ارباز خان، حمزہ شاہ، آصف علی، کاشف علی اور سمیر خان کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔

منتخب ہونے والے تمام کھلاڑی ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سندھ پریمیئر لیگ صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ لیگ سے تجربہ حاصل ہو گا، یہاں بہترین پرفارمنس دے کر نظروں میں آئیں گے۔

ایس پی ایل کے صدر عارف ملک کہتے ہیں ہر فرنچائز اپنی فائنل الیون میں دو ایمرجنگ کھلاڑیوں کو رکھنے کی پابند ہو گی۔ لیگ سے سندھ میں کرکٹ کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔

واضح رہےکہ سندھ پریمئیرلیگ کا آغاز 25 جنوری سے کراچی میں ہو گا، ایونٹ کا فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.