آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

0 122

جنوبی افریقا کے شہر بینیونی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کا پہلا کھلاڑی توبغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگیا لیکن پھر بیٹرزنے اچھی بیٹنگ کی اور بڑا ٹارگٹ دیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی۔ ہرجاس سنگھ 55 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلوی کپتان نے 48 اور ہیری نے42 رنز بنائے۔

254 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم شروع ہی سے مشکل میں دکھائی دی، پہلی وکٹ 3 رنز پر گری اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

بھارتی ٹیم 44 ویں اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی یوں آسٹریلیا نے فائنل79رنزسے جیت کر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بھارت کی جانب سے ادارش سنگھ 47 اور ابھیشیک 42 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.