اسلام آباد بیس بال ٹیم چنائو کے لئے اوپن ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہو گئے

0 111

اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد بیس بال ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے بیس بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہو گئے۔

ٹرائلز کے پہلے روز مشعل، ناصرہ، آمنہ خالد، ودھنیا، رمزینہ، اخنہ، ملائکہ، میرب اور وداد نے حصہ لیا، اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد، نعیم روحانی بھی موجود تھے۔

اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ منتخب ٹیم کے کھلاڑی قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ مارچ میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔

جس میں ملک بھر 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.