برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کا قطر ایکسن موبائل اوپن ٹینس دوسرے رائونڈ میں سفر تمام
انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ایکسن موبائل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔
جمہوریہ چیک کے 18 سالہ نوجوان کھلاری جیکب مینسک نے مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں 36 سالہ تجربہ کار برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو نہ صرف شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ۔
کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ایونٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کے 18 سالہ نوجوان کھلاری جیکب مینسک سخت مقابلے کے بعد برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو 6-7(6-8)،7-6(7-3) اور 6-7(4-7)سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 24 گھنٹے کا اعصاب شکن مقابلہ ہوا جس کے بعد فتح جمہوریہ چیک کے کھلاڑی کے نام رہی۔کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے جیکب مینسک کا مقابلہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف سے ہوگا۔