شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی

0 116

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی ، انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کر کے عبور کیا ۔

اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.