سعود شکیل نے نوجوان کھلاڑیوں کو چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دینے کا مشورہ دیدیا

0 114

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی سعود شکیل نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ بہت اہم ہے، نوجوان سے کہوں گا کہ ڈومسٹک ضرور کھیلیں، چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دیں۔

 

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف کپتان اور کوچ کی تبدیلی سے بہتری نہیں آئی، بہت سی تبدیلیاں ہوئی جس کا فائدہ ہوا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی باتیں پرانی ہوچکی ہیں لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے مجھے جو موقع دیا ہے اسے انجوائے کررہا ہوں، کسی کی بھی ذاتی رائے کچھ بھی ہوسکتی ہے۔

 

سعود شکیل کا کہنا تھا کہ برے وقت میں تحمل سے کام لینا چاہیے، تنقید کو مثبت لیا جائے تو فائدہ بھی ہوتا ہے، جو بات سننے کی ہوتی ضرور اسے ضرور سنتا ہوں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.