افغانستان اور آئرلینڈ کادوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل کھیلا جائے گا
افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل(اتوار کو) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،
آئرلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ، پہلے میچ میں آئرلینڈ نے 38 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 18 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا ۔