ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 09 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے برانڈ ایمبیسیڈر شاداب خان اور ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل سیزن 09 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایمبیسیڈر ڈی ایس پی شاداب خان کی ٹیم کا پی ایس ایل فائنل جیتنا محکمہ پولیس کے لئے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حال ہی میں شاداب خان کو پنجاب پولیس کابرانڈایمبیسیڈر مقرر کیا تھا،اسلام آباد یونائیٹڈکے کپتان شاداب خان کو پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی کا اعزازی عہدہ بھی دیا گیا ہے۔