بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد کھیلا جائے گا

0 86

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) کے زیر اہتمام ایک روزہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ عید الفطر کے بعد 20 سے 25 اپریل تک پشاور میں کھیلا جائے گا،جس میں ملک بھر سے 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ کے صدر سید سلطان شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایونٹ میں سندھ’ بلوچستان ‘ خیبرپختونخوا’ پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسلام آباد ٹیم کی قیادت نثار علی خان ‘ سندھ ٹیم کی قیادت بدر منیر ‘ بلوچستان ٹیم کی قیادت نعمت اللہ ‘ پنجاب ٹیم کی قیادت ظفر اقبال جبکہ خیبرپختونخوا ٹیم کی قیادت ثنا اللہ کریں گے۔ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.