مریم نواز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ڈیف کرکٹ ٹیم سے ملاقات، 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا
وزیر اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز نے ڈیف کرکٹرز کے لیے انعام کی رقم 2 لاکھ سے بڑھاکر 5 لاکھ روپے کردی اور کھلاڑیوں کو 38 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیف کرکٹرز کے لیے فوری طور پر گراؤنڈ مختص کرنے کا حکم بھی دیا اور ساتھ ہی ڈیف کھلاڑیوں کو پنجاب کے سرکاری محکموں میں نوکریوں کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کرکٹرز نے بڑا کام کیا جس کی کوئی قیمت یا معاوضہ نہیں ہوسکتا،دوسری جانب ڈیف کرکٹ ٹیم نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دبئی ورلڈ کپ کی وننگ ٹرافی پیش کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔