آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

0 103

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی بورڈ کے دیگر آفیشلز کے ساتھ شریک ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے 29 کھلاڑیوں کا 10 روزہ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں 6 اپریل کو ختم ہوا تھا جس کے بعد کھلاڑی اسلام آباد آگئے تھے جہاں پیر کو آرمی چیف کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عمدہ پرفارمنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قومی کرکٹرز نےکاکول میں لگائے جانے والے کیمپ اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات اور ملک میں کھیلوں کی سپورٹ پر فوج کے کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.