پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

0 105

ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں جناح ٹرمینل کراچی پہنچی جہاں مہمان ٹیم کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں 8 آفیشلز بھی شامل ہیں ۔ جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔مہمان ٹیم آج آرام کرے گی کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی تھی ان کی آج سہہ پہر پریکٹس شیڈولڈ تھی جو بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،پہلا ون ڈے 18 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ویمنز سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.