انڈین پریمیئر لیگ، دہلی کیپٹلز اور سن رائزرز حیدرآباد کا میچ آج ہو گا

0 108

انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین ہفتہ کارون جیٹلی سٹیڈیم نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔

آئی پی ایل کے 17 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم کو مایہ ناز بائولنگ آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں۔

سن رائزرزحیدر آباد کی ٹیم 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو4 میچز میں فتح اور 2 میں شکست ہوئی اور وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے ۔

دہلی کیپٹلز کی ٹیم 7میچ کھیل چکی ہے جن میں اس کو 3 میچزمیں فتح جبکہ 4 میچزمیں شکست ہوئی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پرہے۔

لیگ میں شامل 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں، لیگ میں چنائی سپر کنگز کی ٹیم ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے 35ویں میچ میں دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

آئی پی ایل کا ناک آئوٹ مرحلہ 21 مئی کو شروع ہوگاجبکہ فائنل میچ26 مئی کو ایم اے چدمبرم سٹیڈیم ،چنائی میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.