سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اور جاپان کا ہاکی میچ کل کھیلا جائے گا

0 110

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں منگل کو مزید تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان ٹیم جاپان،ملائیشیاکی ٹیم نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیم جنوبی کوریا سے نبرد آزما ہو گی، سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے 30 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ہیں۔

ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ (کل) منگل کو جاپان کے خلاف کھیلے گی،پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دی،گرین شرٹس نے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 گول سے مات دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں منگل کو دوسرا میچ کینیڈا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ میزبان ملائیشیا اور نیوزی لینڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنا چوتھا میچ 8مئی کو کینیڈا جبکہ پانچوا ں اور آخری میچ 10مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ 11مئی کو ہوگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.