پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹرز کی جانب سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد

0 75

2024 کے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش میں آئی سی سی فنڈنگ مارچ میں کلیئر ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے آئر لینڈ کے کھلاڑی گزشتہ برس کے سینٹرل کنٹریکٹس کے مطابق کھیل رہے ہیں۔

آئرش کرکٹ یونین (کرکٹ آئر لینڈ) نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش کی لیکن کرکٹرز نے اسے مسترد کردیا۔

کرکٹرز معاوضوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے خواہش مند ہیں اور آئرش کرکٹرز ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کے طرف سے کرکٹ آئر لینڈ کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

کرکٹ آئر لینڈ کے اخراجات بڑھنے اور فنڈنگ میں تاخیر ہونے سے معاملات تعطل کا شکار رہے لیکن اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو کھلاڑیوں کو یکم مارچ سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس ملیں گے۔

یاد رہے آئر لینڈ ٹیم نے کل پاکستان کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا ہے، آئر لینڈ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کے بعد نیدرلینڈز کا دورہ کرے گی اور سہ فریقی سیریز کے بعد ورلڈکپ کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئر لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے تاحال سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.