آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی

0 114

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے محمد رضوان اور بابر اعظم ٹاپ5 میں شامل ہیں جبکہ کوئی بھی بولر ٹاپ 10 میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی پلئیرز رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہ آسکی ، بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری اور محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے ۔

کپتان بابر اعظم کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر ایک درجے ترقی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرزکی فہرست میں انگلینڈ کے عادل رشید ٹاپ پر ہیں ، پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا، البتہ شاہین شاہ آفریدی 3 درجہ ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.