ایف آئی ایچ نیشنز کپ، پاکستان اور کینیڈا کا میچ بارش کے باعث ملتوی

0 138

پولینڈ میں جاری نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیا گیا،گینیزنو میں جاری 9 ٹیموں کے درمیان نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں آج تیز بارش کے باعث میچز ملتوی کرنا پڑے۔

ایونٹ میں پاکستان کا دوسرا میچ کینیڈا کے خلاف ہونا تھا لیکن تیز بارش کے باعث ممکن نہ ہو سکا اور اب یہ میچ پیر کی دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا،بارش کے باعث فرانس اور ملائشیا کے درمیان بھی میچ نہ ہو سکا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.