وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں کل مزید 2میچ کھیلے جائیں گے
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں سال جاری وائٹیلٹی ٹی۔ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل) جمعرات کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ سائوتھ گروپ کی ٹیموں مڈل سیکس اور گلیمورگن کے درمیان لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ بھی نارتھ گروپ کی ٹیموں ووسٹر شائر اور ناٹنگھم شائرکے درمیان ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا ۔
ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔سمرسیٹ کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کےدفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 14ستمبر کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔