آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ،ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 104 رنز سے شکست دے دی

0 104

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو بآسانی 104 رنز سے شکست دے دی ، 219 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

عبید میکوئے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، نکولس پوران کو 98 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ، گراس آئیلٹ میں کھیلے گئے ۔

میگا ایونٹ کے 40 ویں میچ میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے ۔

نکولس پوران نے 53 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے ، جونسن چارلس 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

افغانستان کے گلبدین نائب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 16.2 اوورز میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

ابراہیم زدران 38 ، عظمت اللہ عمر زئی 23 اور راشد خان 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے عبید میکوئے نے تین جبکہ عقیل حسین اور گڈاکیش موتی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.