ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلوی کپتان مچل مارش بولنگ کرانے کیلئے فٹ قرار

0 114

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راؤنڈر مچل مارش سپر 8 مرحلے میں بولنگ کرا سکیں گے۔

مچل مارش آئی پی ایل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں بیٹنگ کے لیے فٹ قرار پائے تھے۔

اس حوالے سے مچل مارش کا کہنا ہے کہ مجھے بولنگ کی اجازت مل چکی ہے، ہو سکتا ہے بولنگ کی ضرورت نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام بولنگ لائن اپ اچھی جا رہی ہے،سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کا بنگلادیش کے خلاف میچ 21 جون کو شیڈول ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.