افغانستان ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا میں ون ڈے میچ سیریز کھیلے گی

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 جون ہوگا

0 63

کولمبو (شوریٰ نیوز)سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی ) کے اعلامیے کے مطابق افغانستان کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔ افغانستان کی ٹیم اپنے دورہ سری لنکا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ افغانستان کی ٹیم ون ڈے میچوں کی سیریز میں حشمت اللہ شہیدی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 2 جون کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تمام میچز مہندا راجا پاکسا انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.