34ویں نیشنل گیمز،پاک آرمی نے 95 طلائی تمغے جیت لئے

واپڈ نے 48 طلائی ، 49 چاندی اور 39کانسی کے تمغے حاصل کئے

0 69

کوئٹہ(شوریٰ نیوز) 34ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی 95 طلائی ، 57 چاندی، 28کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پاکستان واپڈا کی دوسری پوزیشن ہے۔ پاکستان واپڈا اب تک کھیلے گئے مقابلوں کے بعد 48 طلائی ، 49 چاندی اور 39کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے تمغوں کی مکمل تعداد 136 ہے۔ پاکستان نیوی کے 27 طلائی ، 27 چاندی اور 34 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس کے ٹوٹل میڈلز 88 ہیں۔اسی طرح پاکستان ائیر فورس 4 طلائی ،18 چاندی اور 25 چاندی کے میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،ایچ ای سی 2 گولڈ 9 سلور اور 41 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں،خیبر پختونخواایک گولڈ،تین سلور اور 18کانسی کے میڈلز کے ساتھ چھٹے،ریلویز ایک طلائی ،ایک چاندی اور 18 کانسی کے ساتھ ساتویں ،بلوچستان ایک گولڈ ،7 سلور اور 18 برونز کے ساتھ آٹھویں ،پولیس ایک گولڈاور 5 برونز کے نویں ،پنجاب 6چاندی اور 20 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دسویں ،سندھ دو چاندی اور دس کانسی کے تمغوں کے ساتھ گیارہویں ،اسلام آباد 3کانسی کے تمغوں کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔گلگت بلتستان اورآزاد جموں کشمیر اب تک کوئی بھی میڈل حاصل کامیاب نہیں ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.