قومی ٹیم کا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے سری لنکا کا دورہ

دونوں بورڈز کاورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ون ڈے میچز کھیلنے پر اتفاق

0 126

اسلام اآباد(شوریٰ نیوز)قومی ٹیم کا آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے سری لنکا کا دورہ،دونوں بورڈز کاورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ون ڈے میچز کھیلنے پر اتفاق،ذرائع کے مطابق پاکستان اورسری لنکا بورڈز کےدرمیان چندہفتےقبل بات چیت شروع ہوئی تھی، دونوں بورڈزکےدرمیان سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنےسے متعلق بات ہوئی تھی۔دونوں بورڈز نے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ون ڈے میچز شامل کرنے پربات کی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ون ڈے میچزکی تجویزکوختم نہیں کیاگیا، امکان ہےکہ اگلے چند روز میں اس معاملےپرحتمی بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نےجولائی میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے، دورےمیں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کےدو ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.