افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ سیریز کا انعقاد مشکل

ورلڈ ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈولڈ

0 52

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ سیریز کا انعقاد مشکل،ورلڈ ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈولڈ، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے حامی افغان کرکٹ بورڈ کو دھوکا دیتے ہوئے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے انعقاد کو مشکل قرار دیدیا۔ بھارتی بورڈ نے افغانستان کے ساتھ شیڈول 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کو بزی شیڈول کی وجہ سے مشکل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (7 سے 12 جون) اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 جولائی سے 13 اگست تک شیڈول ہے۔قبل ازیں دونوں بورڈز نے منصوبہ بنایا تھا کہ 20 سے 30 جون کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے، جس کے بعد بھارتی ٹیم جولائی کے ابتداء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.