جنید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی

0 120

نید شفیق نے دوسری اسلام آباد ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ جیت لی۔ محمد فہیم نے چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

لیزر سٹی بائولنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں کھیلی گئی دوسری اسلام آباد ٹین پن بائولنگ رینکنگ چیمپئن شپ میں جنید شفیق نے پہلی اور محمد فہیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد حسین چھٹہ اور شہزاد اختر بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ چیمپئن شپ میں اسلام آباد سے کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.