انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 6جولائی کو کھیلا جائے گا

0 116

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا کرکٹ میچ 6 جولائی کو دی روز بائول ،سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ۔

تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں میزبان انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو 9 وکٹوں ،دوسرے ون ڈے میچ میں 8 وکٹوں جبکہ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مہمان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان انگلینڈ ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے علاوہ 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6جولائی کو سائوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 9جولائی کو ہوو میں کھیلا جائے گا ۔

تیسرا ٹی 20 میچ 11جولائی کو کینٹربری کے مقام پر کھیلا جائےگا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 13جولائی کو کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 17 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.