پاک بھارت لیجنڈز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

0 195

ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا فائنل آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،قومی ٹیم گروپ راؤنڈ میں غیر معمولی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میں 4 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے مدمقابل آئیں گی، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پے در پے 2 میچز میں کامیابیاں سمیٹی جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کیا۔

پاکستان کے اسکواڈ میںکپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق شامل ہیں

بھارت کے اسکواڈمیںکپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.