شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیابی ظاہر کردی۔
ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ 6 اگست سے شروع ہوگا، قومی فاسٹ بولر نے پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے، شاہین آفریدی اگلے چند دنوں میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی۔
ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں بنگلا دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلاجائے گا۔