افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

0 70

ترجمان اے سی بی کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اے سی بی حکام نے سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے بات کی،افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کے لیے پاکستان سے رابطہ کیا ہے۔

ترجمان اے سی بی کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں اے سی بی حکام نے سہ فریقی یوتھ سیریز کے لیے بات کی، یوتھ سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے بات کی گئی ہے، مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔

افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کے لیے بھی بات چیت ہوئی ہے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل ساؤتھ افریقا، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کے امکانات پر بات کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.