چینی اسکواش فیڈریشن کا کوچنگ کیلئے پاکستان کے سابق کھلاڑی سے رابطہ
چینی اسکواش حکام نے لاس اینجلس اولمپکس کی تیاری شروع کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کھلاڑی شاہد زمان سے رابطہ کرلیا،چین کی اسکواش فیڈریشن نے شاہد زمان کو اولمپکس کی تیاریوں کے لیے کوچنگ کی پیشکش کردی ہے۔
شاہد زمان شنگھائی میں موجود ہیں، شاہد زمان کو شنگھائی اسکواش ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے کیمپ کے لیے بلایا ہے،سابق ورلڈ نمبر 17 شاہد زمان ان دنوں امریکا میں اسکواش کی کوچنگ کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق شاہد زمان نے فوری طور پر چین کی کوچنگ کی ذمہ داری سے معذرت کی ہے، شاہد زمان 2026 کے بعد اگلے اولمپکس سے دو سال قبل چین کی کوچنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی (آئی او سی) نے لاس اینجلس اولمپکس میں اسکواش کو بھی شامل کیا ہے۔