پاکستان فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عبداللہ کا سوئیڈش ٹاپ لیگ کی ٹیم سے معاہدہ

0 128

پاکستان فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عبداللہ اقبال کا سوئیڈش ٹاپ لیگ کی ٹیم سے معاہدہ ہوگیا،عبداللہ اقبال کو سوئیڈیش کلب میئلبی اے آئی ایف نے ڈنمارک کے بی 93 کلب سے حاصل کیا۔

سوئیڈش کلب نے عبداللہ اقبال کو حاصل کرنے کے لیے 2 لاکھ یورو کی فیس ادا کی،سوئیڈن کے فٹبالرز کرسٹن ولیمسن اور میٹیاس ایسپر بھی اس کلب کا حصہ رہ چکے ہیں۔

عبداللہ اقبال نے پاکستان کی جانب سے 14 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ عبداللہ نے دو انٹرنیشنل میچز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی قیادت بھی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.