جوڈو فیڈریشن نے صابر کو روس جوڈو مقابلوں کیلئے منتخب کر لیا

نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والی جوڈو ٹیم کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

0 71

پشاور (شوریٰ نیوز) جوڈو فیڈریشن نے صابر کو روس جوڈو مقابلوں کیلئے منتخب کر لیا،نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والی جوڈو ٹیم کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات،نیشنل گیمز میں گولڈ اور برانز میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد محمود سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ جوڈو ایسوسی ایشن کے مسعود احمد بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس نے 10 سیکنڈ میں مخالف کو چت کرنے والے صابر کو شاباش دی اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آپ نے صوبے کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر جوڈو ایسوسی ایشن کے مسعود احمد نے ڈی جی سپورٹس کو بتایا کہ جوڈو فیڈریشن نے صابر کو روس میں جون میں ہونے والے جوڈو مقابلوں کیلئے منتخب کیا ہے اور اس کا کیمپ بھی شروع کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.