دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
دورہ پاکستان سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
مہان ٹیم کی آمد سے قبل انگلینڈ کے سکیورٹی وفد نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل اسٹیدیم کا دورہ کیا۔
سکیورٹی وفد نے اسٹیدیم میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی سی بی حکام نے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اکتوبر میں 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔