بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں 2 اہم کھلاڑی شامل

0 118

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے 12 رکنی اسکواڈ میں دو کھلاڑیوں کو شامل کر لیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے اسکواڈ میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا۔ چند روز قبل، شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث وہ فیملی کے ساتھ مصروف ہیں۔

قبل ازیں، پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں اور ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔ شاہین آفریدی کے ساتھ اظہر محمود کام کر رہے ہیں اور تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ٹیم کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.