آئرلینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا
آئرلینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ مہمان انگلینڈ کی ویمنز ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلےون ڈے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اسی مقام پر کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں برطانوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کی ویمنز ٹیم کو بڑے مارجن 275 رنز سے نہ صرف شکست دی بلکہ تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔
ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو کیٹ کراس لیڈ کر رہی ہیں جبکہ میزبان خواتین ٹیم کی قیادت گیبی لیوس کر رہی ہیں۔ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہے کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل بدھ کو سول سروس کرکٹ کلب، بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔