ٹیسٹ چیمپئن شپ ،آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

شاندار کامیابی کے بعدآسٹریلیا تمام آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ٹیم قرار پا گئی

0 125

اسلام آباد(شوریٰ نیوز)ٹیسٹ چیمپئن شپ ،آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی،شاندار کامیابی کے بعدآسٹریلیا تمام آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ٹیم قرار پا گئی،آسٹریلیا نے بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دے کر ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بن گیا۔لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.