آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو ہو گا
ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا
احمد آباد(شوریٰ نیوز)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو ہو گا، ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا، بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کا میچ ممکنہ طور پر 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گاکرکٹ کوریج کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق رواں برس شیڈول ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ چھ اکتوبر کو کوالیفائی کرنے والی ٹیم کے ساتھ حیدر آباد دکن میں کھیلے گا، اسی طرح انڈیا میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ آٹھ اکتوبر کو چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز پانچ اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے ہو گا۔وسیم اکرم نے بابر اعظم کو پاکستان کا برائن لارا قرار دے دیاانڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ کے شیڈول کا ڈرافٹ آئی سی سی سے شیئر کر دیا ہے جس کے بعد اسے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے بورڈز کو بھجوایا جائے گا جب کہ حتمی شیڈول اگلے ہفتے کے آغاز میں جاری کیا جائے گا۔ڈرافٹ شیڈول میں ورلڈ کپ کے دونوں سیمی فائنل کے وینیوز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز ممکنہ طور پر 15 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد میں ہوگا۔پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے میچز حیدر آباد دکن، کولکتہ، چنئی، بنگلور اور احمد آباد میں کھیلے گا۔